Cricket

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ملکوں کو بڑا جھٹکا

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو بارش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹیم کا پریکٹس سیشن بری طرح متاثر ہوا ہے، ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں بھی طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے دارالحکومت ویلنگٹن میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل گرین شرٹس کا آج (جمعہ کو) پریکٹس سیشن منعقد کیا گیا تاہم بارش کی وجہ سے پریکٹس سیشن متاثر ہوا اور قومی ٹیم ان ڈور پریکٹس کرسکی

واضح رہے کہ نیوزی لینڈکو خطرناک سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ آج صبح یہ طوفان ویلنگٹن پہنچا ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت میں تیز ہوائیں اور بارش کا راج ہے جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *