Cricket

ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں ایسا غیر ملکی کھلاڑی شامل کر لیا جس کے سامنے آتے ہی باﺅلر زکی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، یہ کون سا کھلاڑی ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج سال 2017ءکا آخری دن ہے اور کل 2018ءکا آغاز ہو جائے گا لیکن پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ جس کے منتظر ہیں وہ ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن، جو 22 فروری کو شروع ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میری ان ’حرام‘ تصویروں پر جن لوگوں کو اعتراض ہے وہ اپنے جسم کے اس حصے میں۔۔۔“ پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے تنقید کرنے والوں کو وہ جواب دیدیا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھاٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ چیمپین پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ ملتان سلطانز نے ایک ایسے غیر ملکی آل راﺅنڈ ر کو بھی اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جسے دیکھتے ہی باﺅلرز کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے 29 سالہ برطانوی کرکٹر راس وائیٹلی کو سائن کر لیا ہے جو فروری میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے دبئی پہنچیں گے۔ راس وائیٹلی کاﺅنٹی کرکٹ کے خطرناک آل راﺅنڈر ہیں جنہیں بہت سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کھیلی گئی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کی جبکہ شارجہ میں ٹی 10 لیگ کا حصہ بھی بنے اور اب وہ ملتان سلطانز کیساتھ دوبارہ ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اب میں ٹی وی پر ننگا بیٹھ کر کیسے کمنٹری کروں۔۔۔؟“ امارات ائیرلائن پاکستانیوں کے پسندیدہ کرکٹر کیون پیٹرسن کو ہوٹل سے لینا بھول گئی اور پھر کپڑے بھی گما دئیے، شکایت پر شاپنگ کیلئے کارڈ دیدیا لیکن جب شاپنگ پر پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ ان کے کرکٹر ساتھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئےواضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں کمار سنگاکارا، کیرون پولارڈ، ڈیرین براوو، شعیب ملک، عمر گل، جنید خان، محمد عرفان اور عمران طاہر جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ کوچنگ کی ذمہ داری ٹام موڈی کے پاس ہے جو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جس میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 میچ کھیلے جائیں گے ۔

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *