Cricket

شعیب ملک نے کمال کر دیا، ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر نئی تاریخ رقم کر دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے میچ کے دوران ایک اوور میں 6 چھکے مار کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ٹی 10 میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے پہلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیاانہوں نے یہ کارنامہ فیصل آباد میں کھیلے گئے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چیریٹی میچ کے دوران سرانجام دیا اور بابراعظم کو ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مارے۔ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن ریڈز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن گرین کے کھلاڑی بابر اعظم کو 6 چھکے مارے۔ بابراعظم اننگز کا ساتواں اوور کرانے کیلئے آئے تو اس وقت مجموعی سکور 104 تھا لیکن جب بابر اعظم کا اوور ختم ہوا تو مجموعی سکور 140 پر پہنچ چکا تھا اور شعیب ملک 15 گیندوں پر نصف سنچری بھی بنا چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گےشعیب ملک نے اس میچ میں ناصرف ایک اوور میں 6 چھکے مارے بلکہ صرف 20 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس کے باعث مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف ملا تاہم اس کے بعد بابر اعظم نے بھی کوئی کسر باقی نہ چھوڑی اور صرف 26 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

 

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *