Cricket

”تم بس چرسی۔۔۔“ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ایسی بات کہہ دی کہ کرکٹ کے میدانوں سے پہلے ہی ٹوئٹر پر ’جنگ ‘چھڑ گئی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ لیگ کے سیزن 3کی آمد آمد ہے اور پاکستانی کرکٹ شائقین اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔کرکٹ کے میدانوں میں محاذ آرائی سے پہلے ہی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹوئٹر پر ’جنگ ‘چھڑ گئی جسے سوشل میڈ یا صارفین نے خوب پسند کیا ۔تفصیل کے مطابق پشاور زلمی نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا تیار ہو؟ 22 فروری یاد ہے نا؟ ہار گئے تو حلوہ کھلانا پڑے گا!زلمی کے باونسر پر ملتان سلطانز نے بھی نے بھی زور دار ’پل‘شارٹ مار دی ۔

ملتان سلطانز نے ٹوئٹ کیا کہ” آپ بس چرسی اور چپلی کباب تیار کریں کیوں کہ۔۔۔“

اس پر پشاور زلمی نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا ”ایک بادشاہ نے جب دہلی فتح کرنا تھا تو ایک بزرگ نے فارسی میں ان سے کہا تھا ’دہلی دور است‘تو اسی طرح ’پشاور دور است‘پہلے میچ تو جیت جاﺅ“۔

اس پر ملتان کی جانب سے جواب آیا کہ تاریخ کے سبق کے لیے شکریہ۔ اب آپ 22 فروری کو کرکٹ کے سبق کے لیے تیار ہوجائیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 3 کے پہلے میچ میں 22 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *