Cricket

بابراعظم نے شاہد آفریدی سے بھی بڑی اننگز کھیل دی، صرف 26 گیندوں پر 100رنز بنا ڈالے، اس دوران کتنے چھکے اور چوکے مارے؟ جان کر آپ کا منہ حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ جائے گا

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت کے بعد ٹی 10 کرکٹ بھی کافی مقبول ہو گئی ہے جس کا اندازہ شارجہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لوگوں کی دلچسپی سے لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گےشاہد آفریدی فاﺅنڈیشن نے اسی طرز پر فیصل آباد میں ایک چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جس میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن ریڈز اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن گرین کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شاہد آفریدی ریڈز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز کا بڑا ہدف دیا جس دوران شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 84 رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 23 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ اتنا بڑا ہدف دیکھ کر ہی شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن گرین کی شکست یقینی سمجھ رہے تھے مگر بابر اعظم نے ایسی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ انہوں نے صرف 26 گیندوں پر 100 رنز بنا ڈالے جس دوران 10 فلک شگاف چھکے لگائے اور 7 چوکے بھی مارے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیاشاہد آفریدی فاﺅنڈیشن گرین کے کپتان شاہد آفریدی نے وننگ شاٹ کھیل کر غیر یقینی طور پر یہ میچ جیت لیا اور یوں بابر اعظم کی دھواں دار بلے بازی نے ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلا دی۔

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *