Cricket

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ بھی شاداب خان کے دیوانے ہو گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا، وجہ جان کر آپ شاداب خان کو شاباش دینے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان سپنر شاداب خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے پہلے سیزن کے دوران ہی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اور لیجنڈ کھلاڑی بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان کردیاماضی کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک آسٹریلوی لیجنڈ ایڈم گلکرسٹ بھی ان کی صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا۔

ایڈم گلکرسٹ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان کو بی بی ایل میں بہترین طریقے سے کیرئیر سٹارٹ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے بی بی ایل کیرئیر کے بہترین آغاز پر تمہیں بہت بہت مبارک ہو۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فخر زمان کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیاایڈم گلکرسٹ کی جانب سے جاری ہونے والا مبارکباد کا یہ پیغام ناصرف بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان کیلئے انتہائی اہم ہے بلکہ پاکستانی بھی پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ان کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

Zoraiz Aftab
Ceo Of CricCrowd and Hard Working IT Student i Love Surfing Internet & Cricket my 2nd love
http://www.criccrowd.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *